صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے کے ٹو سر کرنے والی نیپالی کوہ پیما ٹیم کی ملاقات ، صدر نے کیا کہا

باغی ٹی وی : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے کے ٹو سر کرنے والی نیپالی کوہ پیما ٹیم کی ملاقات ہوئی جس میں صدر مملکت نے نیپالی ٹیم کو موسم سرما میں کے ٹو سر کرنے پر مبارکباد دی جبکہ انکی ہمت اور بہادری کی تعریف بھی کی۔

ملاقات میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ آپ کی کامیابی کی وجہ سے پاکستان مثبت تاثر اجاگرہوا اور سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا جبکہ دونوں ممالک کا مابین بہترین تعلقات ہیں اور ایسی سرگرمیوں سے دونوں ممالک کے مابین خیرسگالی بڑھے گی۔

اس موقع پرنیپالی ٹیم نے پاکستان کے قدرتی حسن اور کوہ پیمائی کیلئے وسیع مواقع پر پاکستان کی تعریف کی جبکہ نیپالی سفیر ، تاپاس ادھیکاری اور ٹیم لیڈر ،نرمل پرجا نے حکومت پاکستان کا مہمان نوازی اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

Shares: