شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) شیخوپورہ کی پانچوں تحصیلوں میں ڈینگی کے لاروے کی تلفی کے سلسلہ میں محکمہ صحت،میونسپل کمیٹیوں کا عملہ فعال کردار ادا کرے۔ وہ قبرستانوں ٹائر شاپس،جوہڑکا روزانہ کی بنیاد پر معائنہ کریں اور اس سلسلہ میں عوام کو آگاہی دیں تاکہ گھروں کی چھتوں پر کچرا اور دیگر سامان میں بارشی پانی کھڑا نہ ہو ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے ڈینگی کے حوالے سے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احسان الحق سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اشرف، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عادل شہزاد، ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر نوید سرور ڈپٹی ڈائریکٹر لو کل گورنمنٹ عارف طفیل ڈپٹی ڈی ایچ اوز کے علاوہ دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی انہوں نے کہاکہ عوام کو چاہئے کہ وہ ڈینگی کی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور ان کے بتائے ہوئے ایس او پیز پر عمل کریں۔








