سرگودھا:تھانہ پھلروان پولیس کی کاروائی،چھ سال سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقار احمد کی ہدایت پر اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ پھلروان ذیشان اقبال نے سب انسپکٹر فخر عباس وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے 2014سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم اصغر محمود ولد ممتاز خان کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتاراشتہاری مجرم نے فروری2014کو معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے ٹھٹھی نور کے رہائشی فیصل عباس کو ناحق قتل کر دیا تھا اور گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگیا تھا۔ ایس ایچ او تھانہ پھلروان اور انکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مقدمہ میں ملوث مرکزی اشتہاری مجرم کو گرفتارکرکے وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل30بور بھی برآمد کرلیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

Shares: