گرفتار ملزم نے مورخہ 2021-01-20 کو محمد جنید اخلاق ولد محمد اخلاق نامی شخص سے 2 موبائل فونز گھر جاتے ہوئے اسلحہ کے زور پر لوٹے تھے، جس کی ایف آئی آر نمبر34/2021 بجرم دفعہ 392/397 تھانہ گارڈن میں درج ہے.

ایس ایچ او گارڈن نے خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے رحمانیہ مسجد گارڈن کراچی سے ملزم کو گرفتار کیا ہے.

گرفتار ملزم کے قبضہ سے (1) پستول 30 بور بمعہ 4 راؤنڈز اور مورخہ 2021-01-20 کو محمد جنید نامی شخص سے چھینے ہوئے (2) موبائل فونز برآمد کئے ہیں اور ایک موٹر سائیکل نمبری KLZ-6886 کو زیر دفعہ 550 ض ف میں قبضہ پولیس میں لیا ہے

گرفتار ملزم عادی مجرم ہے، اس سے قبل بھی ملزم کے خلاف متعدد مقدمات 299/2019٫ 345/2019٫ 356/2019٫ اور 86/2020 مختلف تھانہ جات میں درج ہیں.

گرفتار ملزم حمزہ شکیل ولد شکیل احمد کے خلاف ایف آئی آر نمبر 35/2021 بجرم دفعہ 23(I)A درج ہے ، تفتیس جاری ہے.

گرفتار ملزم سے دیگر ساتھیوں کے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے، ملزم سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ ہو گیا ہے.

Shares: