بختاوربھٹوکی شادی:تاریخ کااعلان،تقریبات کاشیڈول جاری: فوجی جرنیلوں کومدعوکرکےنوازشریف کوسمجھادیاگیا

0
49

کراچی:بختاوربھٹوکی شادی کی تاریخ کااعلان، تقریبات کا شیڈول جاری:فوجی جرنیلوں کومدعوکرکےنوازشریف کوسمجھا دیا گیا ،اطلاعات کے مطابق ترجمان بلاول ہاؤس نے سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے تقریبات کا شیڈول جاری کردیا۔

ترجمان بلاول ہاؤس کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق بلاول ہاؤس کراچی میں 24جنوری کو محفل میلاد منعقد ہوگی۔

ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق بختاور بھٹو زرداری کی مہندی کی سادہ تقریب 27 جنوری کو ہوگی اور 29 جنوری کو نکاح کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جب کہ بختاور کی بارات کی تقریب 30 جنوری کو ہوگی۔

ترجمان نے بتایا کہ بختاور کی شادی میں ایک ہزار مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے جس میں ملک کے اہم سیاسی رہنما، فوجی، سول اور جوڈیشل سربراہان کو بھی دعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔

دوسری طرف اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدرآصف علی زرداری نے فوجی جرنیلوں کوشادی کی دعوت دے کرنوازشریف کو یہ پیغام دے دیا ہے کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں آپ بھی باز آجائیں‌ اورشرارت اورمکاری سے کام نہ لیں‌

ترجمان کےمطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بہن کی شادی پر ایک ہفتے کے لیے سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس 27 نومبر کو بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کی منگنی کراچی میں بلاول ہاؤس کے احاطے میں ہوئی تھی جس میں محدود لوگوں کو دعوت دی گئی تھی۔

Leave a reply