سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی فضائی عملے کیلئے ہدایات جاری کر دیں

0
40

اسلام آباد ، برطانیہ،جنوبی افریقہ اور کیٹگری سی ممالک سے آنے والے فضائی عملہ کے لئے نئی ایڈوائزری جاری کر دی گئی ، کیٹگری سی ممالک سے آنے والا فضائی عملہ منفی پی سی آر ٹیسٹ ہونے پر پاکستان آ سکے گا،ایڈوائزری کے مطابق پی سی آر ٹیسٹ پاکستان روانگی سے 72 گھنٹے قبل کرانا لازم ہو گا،

ایئرپورٹ پر فضائی عملہ کو کرونا ایس اوپیز مکمل ہونے پر الگ کاونٹر سے گزارا جائے گا،اکرونا کی علامات نہ ہونے پر کیٹگری سی ممالک کے فضائی عملہ کو پی سی آر ٹیسٹ سے استثنی ہو گا،پاکستان پہنچنے پر غیر ملکی فضائی مہمانوں کو فوری طور پر ہوٹلز منتقل کیا جائے گا،غیر ملکی فضائی مہمانوں کو ہوٹلز میں قرنطینہ کیا جائے گی،

ایس اوپیز پر سختی سے عمل کرنا ہو گا،ہوٹلز میں قرنطینہ کے دوران فضائی مہمانوں کو کھانا بھی کمروں میں فراہم کیا جائے گا،کسی بھی فضائی مہمان کو کرونا علامات پر پی سی آر ٹیسٹ کرایا جائے گا،

Leave a reply