زرعی یونیورسٹی میں بائیؤ ٹیکنالوجی سنٹر کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری تقریب کے مہمان خصوصی تھے

صوبائی وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ ملک کی زراعت میں بہتری آئی ہے ، ہماری زرعی پیداوار میں بھی اضافہ ہوا ہے ، بین الاقوامی سطح جیسی زرعی گروتھ نہیں رہی ، اسکی وجہ پرسین زراعت ہے ، اس کے لیے مشنیری اور ٹیکنالوجی ہمارے کاشتکاروں کو دستیاب نہیں ہے
روایتی طریقہ پر ہی کام کر رہے ہیں

ماڈرن مشینیں وقت کی ضرورت ہیں اسے ملک میں لیکر آئی۔ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے پرسین زراعت پر کام کر رہی ہے، بائیو ٹیکنالوجی کے سنٹر کے افتتاح کی خوشی ہے ، بین الاقوامی مارکیٹ میں معیار کا مقابلہ کرنے کے لیے بائیؤ ٹیکنالوجی کا سہارا بہت ضروری ہے ، بائیو سیفٹی کے لیے بائیؤ ٹیکنالوجی کا علم نہیں ہو گا تو عالمی معیار کا مقابلہ مشکل ہو جائے گا ، فواد چوہدری زرعی شعبے میں تعاون کا شکریہ ادا کرتا ہوں

Shares: