کندھ کوٹ:تھانہ اے سیکشن کے حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا، مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ڈاکو واردات کے ارادے سے لنک روڈ پر کھڑا تھا، پولیس کو دیکھ کر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، جس پر پولیس نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے مؤ ثر حکمت عملی اپناتے ہوئے جوابی کاروائی کی

پولیس کی فائرنگ سے ڈاکو محمد علی سھریانی کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ، گرفتار ڈاکو مختلف سنگین مقدمات میں مطلوب تھا، جس میں قتل ، چوری ، راہزنی اور ڈکیٹی کے مقدمات شامل ہیں ،

دوسری جانب کندھ کوٹ میں ڈاکووں نے دو مزدوروں کو اغوا کیا، اب تاوان میں دو کروڑ، ۴ راڈو گھڑیاں، ۸ موبائل فونز، ۴ بوسکی کے جوڑے طلب کیے ہیں ورنہ مغویوں کو مار کے پھینک دیں گے- متاثرین کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

Shares: