لاہور:حریم شاہ مفتی عبدالقوی کی جان نہیں چھوڑے گی :ایک اور”خاص لمحات ” والی ویڈیووائرل کردیا،اطلاعات کے مطابق ٹک ٹاک گرل حریم شاہ نے عالم دین اور رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی کی ایک اور ویڈیو شیئر کردی۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کو تھپڑ جڑدیا ہے۔بعدازاں حریم شاہ نے مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی تصدیق کی اور کہا کہ انہوں نے ہی تھپڑ مارا ہے اور کیوں مارا ہے اس کا جواب جلد سب کو مل جائے گا۔

اب ایک بار پھر حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کی ویڈیو شیئر کی ہے جو میک اپ روم کی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ مفتی قوی کے ساتھ کھڑ ی ہیں اور وہ میک اپ کراتے ہوئے ویڈیو بنوا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ حریم شاہ کہہ چکی ہیں کہ مفتی قوی کی فحش گفتگو کی ریکارڈنگ بھی ان کے پاس موجود ہے۔یہ بھی سننے میں آیا ہے کہ حریم شاہ نے کچھ ویڈیوز کو ایسی جگہ چھپا رکھا ہے کہ کسی کی آسانی سے ان تک رسائی نہیں ہے ، جن سے مفتی عبدالقوی خوف زدہ ہیں‌

Shares: