جلدی کرلیں:کسی بھی وقت 5ہزارکا نوٹ بند ہوسکتا ہے

0
66

اسلام آباد:جلدی کرلیں :کسی بھی وقت 5ہزار کا نوٹ بند ہوسکتا ہے اطلاعات کے مطابق سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے حکومت کو 5 ہزار کا نوٹ بند کرنے کی تجویز دے دی۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں شبر زیدی نے حکومت کو تجوزید دا کہ وہ یکم جولائی 2021 سے 5 ہزار کا نوٹ بند کردے اور اس تبدیلی سے دو ماہ پہلے آگاہ کرے۔

شبر زیدی کا کہنا تھا کہ اس اقدام کی مخالفت کرنے والوں کو اس کے غلط استعمال کا اندازہ نہیں ہے، اس سے ان کے مفادات ختم ہوں گے۔

 

سابق چیئرمین نے کہا کہ اسے معیشت بہتر ہوگی اور بینکاری مستحکم ہوگی جب کہ رشورت ستانی مشکل ہوجائے گی۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی کئی بار یہ تجویز دی جاچکی ہے کہ پانچ ہزارکا نوٹ بندکرنے سے بہت سے معاشی معاملات کو حل کیا جاسکتا ہے لیکن اس سے پہلے اس قدر بڑی شخصیت کی طرف سے شاید تجویز نہیں‌آئی جو سابق چیئرمین ایف بی آر نے دی ہے

Leave a reply