اسلام آباد: اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں، اسلام آباد ائیرپورٹ پر تعینات ایف آئی اے اہلکار اسمگلنگ میں ملوث نکلا۔ اے ایس ایف نے اسمگلرز کے سہولت کار اہلکار محمد وقاص بھٹی کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر موبائل فون سے بھرا بیگ برآمد کرلیا ۔

اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق اے ایس ایف کے مطابق ااہلکار 60 موبائل فون کی اسمگلنگ کرنے میں ملوث ہے، اہلکار موبائل فون سے بھرا بیگ ایئرپورٹ سے باہرلا رہا تھا، اہلکارنے موبائل سے بھرابیگ باتھ روم میں مسافرسے لیا۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ایئر پورٹ سے کچھ دن پہلے بھی قیمتی سامان برآمد ہوا تھا لیکن اس وقت یہ پتا نہ چل سکا کہ اس اسمگل شدہ سامان کا ذمہ دار کون ہے اور یہ سامان بورڈنگ تک کیسے پہنچا.لیکن وقاص بھٹی کی گرفتاری کے بعد اب الجھے ہوئے پہلو بھی آشکار ہونے کی امید ہے.

Shares: