لاہور: پیپلزپارٹی پرانے کھیل نہ کھیلے اورنہ ہمیں یہ منظورہے:احسن اقبال ا،طلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کا کہنا ہےکہ حکومت کے خلاف فیصلہ کن لانگ مارچ کرنا چاہیے، تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے پیپلزپارٹی کی پرانی تجویز ہے۔

احسن اقبال کا کہنا ہےکہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں تجویز پر بحث کرکے اتفاق رائے سے فیصلہ کرتے ہیں،اگربلاول کے پاس تحریک عدم اعتماد کے لیے نمبر ہیں تو ضرورپیش کریں،سینیٹ میں نمبر تھے لیکن ہماری تحریک اعتماد کامیاب نہیں ہوئی تھی۔

’اگر اتحادی پیچھے ہٹے تو حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد بھی آسکتی ہے‘ان کا کہنا ہےکہ اب ایک ہی راستہ ہے،حکومت کےخلاف فیصلہ کن لانگ مارچ کا ، جس پر چلنا چاہیے، حکومت کے خلاف فیصلہ کن لانگ مارچ کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاناما بھی فراڈ تھا اور براڈ شیٹ بھی فراڈ ہے، حکومت صرف توجہ ہٹانےکے لیے براڈ شیٹ، براڈ شیٹ کر رہی ہے ۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ مارچ کا مہینہ مارچ کے لیے اچھا ہے،حکومت کے خلاف فیصلہ کُن مارچ ہونا چاہیے۔

Shares: