ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں عوام الناس کے لیےآٹے کی دستیابی کویقینی بنایاجا رہا ہے ضلع بھرمیں آٹے کی کوئی قلت نہیں فلورملز اور آٹے کے
سٹالوں پر وافر مقدار میں آنے کا سٹاک موجود ہے، افسران کی گرانی میں عوام الناس کو آٹے کی فراہمی
کی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
انہوں نے کہا کہ جہاں آٹے کی مصنوعی قلت کی نشاندہی ہوتی ہے وہاں ضلعی انتظامیہ کی زیرنگرانی
آٹے کا سٹال لگا کر عوام الناس کو آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ 20 کلوگرام کےآٹے کا تھیلا860 روپے سے زیادہ فروخت نہیں ہونے دیا جائے گا جہاں آٹا مہنگا فروخت ہونے کی شکایت موصول ہوں گی وہاں بھر پور انداز میں کریک ڈاؤن کر کے قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Shares: