سونے کی کان میں‌ پھنسے کان کن کی زندگی کے آثار کیسے ملے

0
28

سونے کی کان میں‌ پھنسے کان کن کی زندگی کے آثار کیسے ملے

باغی ٹی وی : چین کے شمالی علاقے میں 14 روز بعد سونے کی کان میں پھنسے مزدروں میں سے ایک کو زندہ نکال کر ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

چینی صوبے شینگ ڈونگ کی سونے کی کان میں پھنسے مزدوروں میں سے ایک کو زندہ نکال لیا گیا ۔ مزدور کی حالت تشوش ناک ہے، اسے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

دس جنوری کو کان میں دھماکے سے 22 کان کن پھنس گئے تھے، گیارہ سے رابطہ نہیں ہو رہا۔ دس زندہ مزدوروں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، امدادی کارکن انہیں ادویات اور خوراک کی سپلائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

حادثے کے کئی دن تک زندگی کے آثار نہ ملے لیکن اتوار کو پھنسے ہوئے کان کن ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے اندر پھیکی گئی دھاتی تار پر ایک نوٹ لگا کر واپس بھیجنے میں کامیاب ہوگئے۔

نوٹ میں انہوں مدد کی درخواست کی اور کہا کہ ایک درجن تک کان کن زندہ ہیں مگر ان کے گرد پانی جمع ہو رہا ہے اور انہیں طبی امداد کی سخت ضرورت ہے۔ اس میں مزید کہا گیا کہ کئی کان کن زخمی بھی ہیں۔

ریسکیو اہلکار وہاں فون لائن ڈالنے میں کامیاب ہو گئے جس سے پتہ چلا کہ 11 540 میٹر کی گہرائی میں ہیں جب کہ مزید سو میٹر اور کی گہرائی میں تنہا ہے۔

Leave a reply