جعلی راجکماری، شہزادے اور مولانا میں جوتیوں میں دال بٹنا شروع ہوچکی ہے، فردوس عاشق نے کھری کھری سنادیں

0
40

جعلی راجکماری، شہزادے اور مولانا میں جوتیوں میں دال بٹنا شروع ہوچکی ہے، فردوس عاشق نے کھری کھری سنادیں

باغی ٹی وی : معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ دسمبر گزر گیا، جنوری کا آخری ہفتہ بھی آ گیا، اپوزیشن اراکین کے استعفے آئے نہ لانگ مارچ ہوا، فروری اورمارچ بھی آئیں گے اورگزرجائیں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک عدم اعتماد پھر بھی نہیں آئے گی، یہ کاغذی شیر ہیں، تھوک کا چاٹنا ان کی گھٹی میں پڑا ہے۔ جعلی راجکماری، شہزادے اور مولانا میں جوتیوں میں دال بٹنا شروع ہوچکی ہے، پہلے ہی کہا تھا اس ناجائز اتحاد کی بیل منڈھے نہیں چڑھے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے شہزادے نے اپنی چال چل دی ہے، جعلی راجکماری بھی آس لگائے بیٹھی ہیں، کنیزاؤں کے چہرے زرد ہیں اورزبانیں لرزرہی ہیں۔ پی ڈی ایم کا مریل گھوڑا مردہ ہوچکا ہے، مولانا اب اس غیر فطری اتحاد کا جنازہ پڑھانے کی تیاری کریں، مولانا سے جو کچھ ہوا وہ ہونا ہی تھا، جن لوگوں نے کورونا کے دوران عوام کی زندگیوں کی پرواہ نہیں کی اب و ہ خود نشان عبرت بن چکے ہیں۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم عدم اعتماد کا سوچنے سے پہلے سینٹ والی تحر یک عدم اعتماد کا فیصلہ یاد رکھے. پارلیمنٹ کے باہر ناکام اپوزیشن پارلیمنٹ کے اندر بھی ناکام ہی ہوگی. پی ڈی ایم میں جتنی جماعتیں ہیں اتنے ہی بیا نیے ہیں.

Leave a reply