جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستانی ٹیم کی کیسی تیاری ، کوچ نے بتایا

باغی ٹی وی :قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف اچھی تیاری ہے۔ کرکٹ کھیلنے پر فوکس ، پرفارمنس بہتر کر رہے ہیں۔ بابر اعظم کو فری ہینڈ دینا ہے، میدان میں کیسے لڑنا ہے، وہ آہستہ آہستہ سیکھیں گے۔

مصباح الحق نے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ چار روز سے پریکٹس سیشن کر رہے ہیں ، فیلڈنگ پر خاص توجہ دی ہے۔ نیوزی لینڈ کیخلاف فیلڈنگ بہتر نہیں تھی ، ہوم سیریز کیلے بھرپورتیاریاں کر رہے ہیں ، کرکٹ میں کارکردگی دکھانی ہوتی ہے ، کپتان اور ٹیم مینجمنٹ ایک پیج پر ہیں۔باہمی مشاورت سے پاکستان ٹیم کا اعلان کیا جائے گا،بطور ہیڈکوچ مجھ پر بھی دباؤ ہے۔

مصباح کا مزید کہنا تھا کہ بابر اعظم بطور کپتان بھی بہتر ثابت ہوسکتے ہیں، وقت کے ساتھ ساتھ بابر اعظم کی کپتانی میں نکھار آئے گا۔جنوبی افریقہ کی ٹیم مضبوط ہے، حریف ٹیم سے نمٹنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ کراچی وکٹ کوئی مختلف نہیں ،پورے سیزن کی طرح روایتی وکٹ ہوگی۔ ہمیں وکٹ کااندازہ ہے، جنوبی افریقہ ٹیم بھی کرکٹ کا حال جانتی ہے، کوشش کریں گے کہ اچھی سے اچھی پرفارمنس دیں، اپنی ٹیم کی پرفارمنس سے مطمئن نہیں، جہاں کمی ہے اس کو پورا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم 14 برس بعد پاکستان کی سرزمین پر ٹیسٹ میچ کھیلے گی جس کو ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کی جانب ’یادگار لمحہ‘ قرار دیا جا رہا ہے۔

انٹر نیشنل میڈیا کے مطابق منگل کو ساحلی شہر کراچی میں شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ کو پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لیے اعتماد کا ووٹ سمجھا جا رہا ہے جہاں لاہور میں سنہ 2009 میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر دہشت گرد حملے کے بعد غیر ملکی ٹیمیں آنے سے ہچکچا رہی ہیں۔
گزشتہ چھ برس کے دوران پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ محدود اوورز تک رہی تاہم دسمبر 2019 میں سری لنکن ٹیم کے سیریز کھیلنے سے ایک دہائی بعد ٹیسٹ کرکٹ بحال ہوئی۔

Shares: