ٹرمپ نے جتنے بھی ظلم کیےآج ان کومٹانے کا وقت آگیا ہے :جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کوظالم قراردیا

0
42

واشنگٹن:ٹرمپ نے جتنے بھی ظلم کیےآج ان کومٹانے کا وقت آگیا ہے :جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کوظالم قراردیا ،اطلاعات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے میکسیکن ہم منصب کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا مائیگریشن کی وجوہات سے متعلق پالیسیز کو دیکھتے ہوئے ٹرمپ انتطامیہ کے امیگریشن کے حوالے سے ‘ظالمانہ’ نقطہ نظر کو پلٹنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

ذرائع کے مطابق میسکین صدر اندرس مینوئیل پیز کے ساتھ کال پر بات کرتے ہوئے میں جو بائیڈن نے امیگریشن کے لیے اپنے نئے قانونی راستے اور پناہ کے خواہشمندوں کی درخواست کا عمل بہتر بنانے کا خاکہ پیش کیا۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے کال سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ‘گزشتہ دور حکومت کی ظالمانہ امیگریشن پالیسیوں کو پلٹنا ترجیحات میں شامل ہے’۔وائٹ ہاوس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے ‘بے قاعدہ امیگریشن’ کو کم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

جو بائیڈن کے امیگریشن سے متعلق اصلاحاتی منصوبے میں میکسیکو کا اہم کردار ہے، قبل ازیں رواں ماہ کے آغاز میں میکسیکو نے وسطی امریکا میں شمالی امریکا جانے والے پناہ گزینوں کے ایک بڑے قافلے کو روکنے کے لیے تعاون کیا تھا۔

میکسیکو کی وزارت خارجہ کا بھی کہنا تھا کہ انہوں نے امریکی سرزمین میں داخل ہونے والے افراد کے بہتر صحت پروٹوکولز کے لیے جو بائیڈن کے دستخط کردہ کووِڈ 19 حکم نامے کے سلسلے میں واشنگٹن کے ساتھ بات چیت کا آغاز کردیا ہے۔

کال کے بعد میکسیکن صدر نے ٹوئٹر پر ایک پیغام پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ کام خوشگوار اور احترام سے بھرپور تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ہر چیز اس بات کی جانب اشارہ کررہی ہے کہ تعلقات ہمارے لوگوں اور اقوام کے لیے اچھے ہوں گے’۔

Leave a reply