پارلیمانی لیڈر پیپلز پارٹی پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان حکومت کا خاتمہ قوم کی دل کی آواز ہے، حکومتی نااہلی اور نالائقی ناقابل برداشت ہو چکی ہے، تحریک عدم اعتماد سے جائے یا کسی اور آئینی طریقے سے، ہر حال میں سلیکٹڈ کو گھر بھیجیں گے.

انہوں نے کہا کہ مہنگائی ،بیروزگاری ، لاقانونیت اور کرپشن کے نئے نئے ریکارڈ قائم کرنے کی وجہ سے وزیراعظم عمران خان قوم کا اعتماد کھو چکے ہیں، وفاقی حکومت ہر ہفتے منی بجٹ دیکر عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس رہی ہے، بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ فوری واپس ہونا چاہیے. سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے بعد اب اسلام آباد کے عوامی پارک گروی رکھ کر قرضہ حاصل کیا جا رہا ہے، وفاقی وزراء بد زبانی کی بجائے اگر وزیر اعلیٰ سندھ سے گڈ گورننس سیکھ لیں تو پورے پاکستان کا بھلا ہو جائے.

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے اگر سندھ حکومت سے مقابلہ کرنا ہے تو پرفارمنس میں کرے، کھسیانی بلی بن کر کھمبا مت نوچے.

Shares: