ایکوافینا پولو کپ: کونسی ٹیم نے فائنل اپنے نام کر لیا؟

لاہور گیریژن پولو کلب کے زیراہتمام ایکوافینا پولو کپ 2021 ء کا فائنل ایوی ٹور ٹیم نے جیت لیا ہے. فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد ذکی فارم کی ٹیم کو 6-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے.

تفصیلات کے مطابق ایکوافینا پولو کپ 2021ء کا فائنل دیکھنے تماشائیوں اور فیملیز کی اچھی تعداد گراؤنڈ میں موجود تھیں. اس موقع پر مہمان خصوصی میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی صدر پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن تھے۔ ان کے ساتھ کرنل (ر) آصف ڈار، حامد مرزا، جناح پولو اینڈ کنٹری کلب کے صدرلیفٹیننٹ کرنل (ر) شعیب آفتاب، سیکرٹری میجر (ر) بابر محبوب، میجر جنرل (ر) منہاس، سابق چیئرمین پاکستان پولو ایسوسی ایشن میجر جنرل (ر) اسفند یار خان پٹوڈی، ایکوا فینا کے آفیشلز، طارق حکیم اور دیگر موجود تھے۔ فائنل میچ کافی دلچسپ رہا۔ایوی ٹور کی ٹیم نے پہلے چکر سے ہی شاندار کھیل پیش کیا اور برتری حاصل کی جو چوتھے چکر تک برقرار رہی۔ ایوی ٹور کی طرف سے احمد بلال ریاض نے تین، میر حذیفہ احمد نے دو جبکہ لیفٹیننٹ کرنل سلیم بابو نے ایک گول سکور کیا۔ دوسری طرف سے ذکی فارم کی طرف سے نذر دین علی خان نے تین اورحمزہ خان نے ایک گول سکور کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی کا کہنا تھا کہ جناح پولو اینڈ کنٹری کلب آکر بہت اچھا لگا، آرمی نے پولو کیلئے بہت زبردست سیٹ اپ بنایا ہے جو کہ خوش آئند بات ہے، پولو کا فائنل دیکھ کر بہت اچھا لگا ہے.

Comments are closed.