امیر البحر پاکستان ایڈمرل امجد خان نیازی مملکت سعودی عرب کے 5 روزہ سرکاری دورے کے اختتام پر ہفتہ کے روز جدہ سے پاکستان روانہ ہوئے ہیں. انہیں شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈہ جدہ میں میجر جنرل احمد علی الدبیس ، قونصل جنرل پاکستان خالد مجید اور ریئر ایڈمرل یحییٰ بن محمد العسیری نے رخصت کیا ہے.

سعودی عرب میں اپنے قیام کے دوران ، ایڈمرل امجد خان نیازی نے متعدد سرکاری مصروفیات کے علاوہ عمرہ کی ادائیگی اور مسجد نبوی میں نمازیں پڑھنے کی بھی سعادت حاصل کی ہے.

Shares: