ٹوبہ ٹیک سنگھ شراب کے نشہ میں دھت کار سوار نے راہ گیروں کو کچل ڈالا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق شراب کے نشے میں دھت کار سوار شہباز نے چار راہ گیروں کو بے دردی سے کچل ڈالا اور فرار ہونے کی کوشش۔
شہریوں کی چیخ و پکار سن کر گاڑی کا تعاقب کرتے ہوئے نشہ میں دھت کار سوار کو پکڑ لیا
مشتعل شہریوں نے کار کو توڑ کر کار سوار کی درگت بھی بنائی
پولیس نے موقع پر پہنچ کر کار سوار شہباز کو گرفتار کرکے تھانہ سٹی میں بند کردیا ہے.
ریسکیو 1122 نے موقعہ پر پہنچ کر زخمیوں کوطبی امداد دیتے ہوئے ڈی ایچ کیو منتقل کردیا۔
جاں بحق ہونے والوں صابراں بی بی اور ماجد شامل ہیں.
پولیس نےگرفتار ملزم سےتفتیش شروع کردی یے..

نشے میں دھت شخص نے شہریوں پر گاڑی چڑھا دی
Shares:







