سرگودھا ۔ ضلع بھر میں قبضہ مافیا بے لگام دکھائی دینے لگا ، سرگودھا کی تحصیل کوٹمومن کے نواحی گاؤں میانہ کھوہ میں بااثر افراد ملی بھگت سے غریب خاندان کی زندگی کی جمع پونجی سے خریدی زمین ہتھیانے کے لئے متحرک ہو گئے ۔ اسلحہ سے لیس افراد کا گھر پر دھاوا توڑ پھوڑ ۔ غریب فیملی کو جان سے مارنے کی کوشش ۔
تفصیلات کے مطابق :
سرگودھا کی تحصیل کوٹمومن کے نواحی علاقہ میانہ کھوہ میں بااثر اور غنڈا عناصر کا راج قائم ہو گیا۔ غریب فیملی کے گھر پر سکندر ،اکرم اور سیف نامی شخص کا دیگر ساتھیوں سمیت اسلحہ سے لیس ہو کر گھر پر دھاوا توڑ پھوڑ 70 سالہ بزرگ شخص کا بازو توڑ دیا ۔ گھر میں موجود خواتین کو ہراساں کرنے کی کوشش۔مقامی تھانہ کی پولیس پہنچنے پر غریب خاندان کی جان بخشی ہو سکی۔اس موقع پر غریب فیملی کا کہنا تھا زندگی بھر محنت مزدوری کر کے کمائی ہوئی جمع پونجی سے زمین خرید گھر بنایا مگر قبضہ گروپ ہم سے ہماری چھت چھین کر ہمیں بے یارومددگار کرنا چاہتا ہے ۔ پچھلے کچھ عرصہ سے ہماری زندگی اجیرن بنا رکھی ھے ۔ اسلحہ سے لیس ہو کر سکندر ،اکرم اور سیف نامی شخص اپنے ساتھیوں کے ہمراہ رات گئے گھر گھس آتے ہیں ۔ گھر میں توڑ پھوڑ کرتے ہیں ۔ اور تشدد کا نشانہ بناتے ہیں ۔ مقامی پولیس کی جانب سے مقدمہ تو درج کر دیا گیا مگر ان بااثر ملزمان نے اس کے باوجود ہماری زندگی اجیرن بنا رکھی ھے ۔ ہماری ڈی پی او سرگودھا سمیت وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر اعظم پاکستان سے گزارش ھے ہمیں انصاف اور بااثر افراد سے تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ پرسکون زندگی بسر کر سکیں۔

Shares: