چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پی پی پی کراچی کے رہنما امیر حسین شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مرحوم امیر حسین شاہ کے انتقال سے پارٹی ایک ثابتقدم رہنما سے محروم ہو گئی ، مرحوم کی پیرامیڈیکل اسٹاف اور پارٹی کے لیئے خدمات طویل و شاندار ہیں
دعا ہے، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے،پی پی پی چیئرمین نے مرحوم امیر حسین شاہ کے لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف سندھ کے مرکزی صدر سید امیر حسین شاہ صاحب طویل علالت کے بعد آج صبح قضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے ہیں ، انکی نمازہ جنازہ اورتدفین انکے آبائی علاقے میں کی جائے گی،

Shares: