فیصل آباد حکومت پنجاب فیصل آباد میں سپیشل بچوں کیلئے خصوصی پارکس قائم کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ تمام بڑے شہروں کے مرکزی علاقوں میں پارک قائم کرکے وہاں بچوں کی تفریح طبع کیلئے تمام ممکن سہولیات و مراعات کی فراہمی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ خصوصی بچوں کی معاشرتی تربیت کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں تاکہ انہیں نظر انداز کئے جانے کی بجائے معاشرتی دھارے میں لاتے ہوئے سول سوسائٹی کا مفید شہری بنانے میں مدد مل سکے۔ محکمہ سپیشل ایجوکیشن پنجاب کے ذرائع نے بتایاکہ ان پارکس میں خصوصی بچوں کو پودے لگانے اور ان کی دیکھ بھال کی ترغیب بھی دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت جسمانی طور پر معمولی معذوری میں مبتلا بچوں کو نارمل بچوں کی طرح ٹریٹ کرتے ہوئے ان کا احساس محرومی ختم کرنے سمیت ان کا کانفیڈینس بلٹ کرنا چاہتی ہے۔

Shares: