(مینہ وال شینواری) تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او جمرود امجد آفریدی کے سربراہی میں ایڈیشنل ایس ایچ او سیف اللہ،اے ایس ائی عدنان،نہر چیک پوسٹ انچارج آصف، سجاد اور منظور پر مشتمل ٹیم نے بھاری نفری کے ہمراہ علی مسجد اور رات کو سور کمر جمرود میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کی جس میں علی مسجد منشیات بنانے والے فیکٹریوں کو مسمار کیا گیا جبکہ موقع پر 2000 گرام ہیروئین،24000 گرام اعلی کوالٹی چرس،4 کین تیزاب اور دو میکسچر موقع پر برآمد کرکے جمرود تھانے منتقل کردیا گیا تاہم پولیس کی اطلاع ملتے ہی منشیات فروش موقع سے فرار ہوگئے تھے۔
میڈیا کو منشیات دیکھاتے ہوئے ایس ایچ او جمرود امجد آفریدی کا کہنا تھا کہ ڈی پی او خیبر ڈاکٹر محمد اقبال کے ہدایات کے مطابق منشیات کے خلاف ہماری کاروائیوں کا تسلسل جاری ہے اور آئے روز جمرود پولیس منشیات کے خلاف کاروائی عمل میں لاتی ہے کیونکہ منشیات فروشی ایک لعنت ہے اور اس لعنت کی وجہ سے ہماری نوجوان نسل تباہ ہورہی ہے۔اپنے نوجوان نسل کو بچانے اور علاقے کو منشیات فروشی سے صاف کرنے کے لئے ہماری جدوجہد جاری رہیگی اور منشیات فروشوں کو کسی بھی جگہ نہیں چھوڑینگے۔








