پاکستان کی بنگلہ دیش کو برآمدات میں‌کمی ، اضافے کے حکومتی دعوے کتنے درست ؟

0
51

پاکستان کی بنگلہ دیش کو برآمدات میں‌کمی ، اضافے کے حکومتی دعوے کتنے درست ؟

باغی ٹی وی : پاکستان معیشت بارے اچھی خبروں کا دعویٰ جہاں حکومتی ترجمانوں اور وزیروں کی طرف سے کیا جاتا ہے جبکہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں 20.56 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اس عرصہ میں بنگلہ دیش کو پاکستانی برآمدات میں 34.66 فیصد کی کمی جبکہ بنگلہ دیش سے درآمدات میں 68.03 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں بنگلہ دیش کو 27 کروڑ 42 لاکھ 40 ہزار ڈالر کی برآمدات کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی عرصہ کے مقابلہ میں 34.66 فیصد کم ہیں۔
گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں بنگلہ دیش کو پاکستانی برآمدات کا حجم 36 کروڑ 93 لاکھ 10 ہزار ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

دسمبر 2020ء میں بنگلہ دیش کو پاکستانی برآمدات کا حجم پانچ کروڑ 44 لاکھ 30 ہزار ڈالر رہا جبکہ دسمبر 2019ء میں بنگلہ دیش کو سات کروڑ 16 لاکھ 30 ہزار ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔

اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے نصف میں بنگلہ دیش سے درآمدات میں 68.03 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے، جولائی سے لیکر دسمبر 2020ء تک کی مدت میں بنگلہ دیش سے چھ کروڑ 33 لاکھ 30 ہزار ڈالر کی درآمدات کی گئیں، گزشتہ سال کی اسی مدت میں تین کروڑ 76 لاکھ 80 ہزار ڈالر کی درآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔

مالی سال 2019-20ء میں بنگلہ دیش کو پاکستان کی مجموعی برآمدات کا حجم 69 کروڑ 41 لاکھ 20 ہزار ڈالر رہا تھا جبکہ بنگلہ دیش سے مجموعی درآمدات کا حجم 12 کروڑ 78 لاکھ 60 ہزار ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

برآمدات کے فروغ کے حوالے سے ایک اوراچھی خبر آگئی

Leave a reply