بختاوربھٹونےاپنی مہندی کی تصویرشیئرکرکےروناشروع کردیا:دیکھنےوالےبھی فرط جزبات پرقابونہ پاسکے

0
40

کراچی :بختاور بھٹو زرداری نےاپنی مہندی کی تصویرشیئرکرکےروناشروع کردیا:دیکھنےوالےبھی فرط جزبات پرقابونہ پاسکے،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کی رسم حنا کی تقریب آج کراچی میں ہوگی۔

اس موقع پر بختاور بھٹو زرداری منگنی کے روز والدہ کو یاد کر کے جذباتی ہو گئیں اوراپنی والدہ محترمہ کویاد کرکے روتی رہیں ، اس منظرکودیکھ کروہاں موجود دیگراحباب بھی یہ منظربرداشت نہ کرسکے اوران کی آنکھوں میں بھی آنسو آگئے

سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی تقریب رسم حنا 7 بج کر 30 منٹ پر ہوگی۔

بختاور بھٹو زرداری اپنی منگنی کے بعد سے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام اکاؤنٹ پر کافی متحرک ہیں اور خود سے متعلق نئی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

رسم حنا کی تقریب میں بختاور بھٹو کی سہیلیاں، بھٹو اور زرداری خاندان کے افراد شرکت کریں گے۔

یہ بھی یاد رہے کہ شادی کی تقریبات کا آغاز بلاول ہاؤس کراچی میں محفل میلادﷺ منعقد کرکے کیا گیا۔

خیال رہے کہ بختاور بھٹو زرداری کی شادی محمود چودھری کے ساتھ طے ہے۔ ان کی مہندی کی سادہ تقریب آج 27 جنوری کو ہو گی۔29 جنوری کو نکاح کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ بختاور کی بارات کی تقریب 30 جنوری کو ہو گی۔

Leave a reply