مریم نوازکی سربراہی جائزنہیں‌:دیندارطبقہ مذہبی اقدار پرسودے بازی نہیں‌کرسکتا بہت جلد پارٹی میں بغاوت ہوگی،اہم رکن کا دعویٰ

0
59

لاہور: مریم نوازکی سربراہی جائزنہیں‌:مذہبی لوگ مذہبی اقدارپرسودے بازی نہیں‌کرسکتے بہت جلد پارٹی میں بغاوت ہوگی،اہم رکن کا دعویٰ ،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ناراض رکن پنجاب اسمبلی اشرف انصاری نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی کے کئی اراکین عورت کی حکمرانی کے حق میں نہیں ہیں، اگر مریم نواز پارٹی کی قیادت کرتی رہیں تو کئی اراکین پارٹی کو خیرباد کہہ دیں گے ۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں سینیئر صحافی عارف حمید بھٹی سے گفتگو کرتے ہوئے اشرف انصاری نے کہا کہ میں ایک مذہبی شخص ہوں، اور میں عورت کی حکمرانی قبول نہیں کرسکتا ۔انہوں نے کہا کہ’مسلم لیگ بنیادی طور پر قائداعظم کی جماعت ہے۔ اس لیے پاکستان کا ایک بڑا مذہبی طبقہ مسلم لیگ کو مذہبی جماعت سمجھ کر اس کے ساتھ کھڑا ہے اور میں بھی ان میں شامل ہوں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’بہت سارے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کا مذہبی پس منظر ہے۔اوریہ وہ لوگ ہیں جو مذہبی اقدار کو پامال نہیں ہونے دیں گے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ویسے بھی مذہبی لوگ جان چکے ہیں کہ شریف فیملی کس قدر اسلام پسند ہے بہت جلد پارٹی میں مریم نواز کی سربراہی پربغاوت ہوگی

وہ کسی صورت میں عورت کی حکمرانی اور مداخلت پسند نہیں کرتے۔ اگر مریم نواز اسی طرح پارٹی کے معاملات اپنے ہاتھ میں لیتی رہیں تو تو بہت سارے ارکان پارٹی کو خیرباد کہہ دیں گے۔اشرف انصاری نے مزید کہا کہ مسلم لیگ کے لوگ ملک و قوم کے وفادار ہیں، اس لیے وہ کسی طور پاک فوج یا کسی ادارے کیخلاف نہیں جائیں گے ۔

Leave a reply