جنوبی افریقن ٹیم کی آمد کے باعث اہم شاہراہ بند کیوں‌ کی ،عدالت نے جواب طلب کر لیا

باغی ٹی وی : سندھ ہائیکورٹ میں جنوبی افریقی ٹیم کی آمد کے باعث اہم شاہراہ بند کرنے سے متعلق کیس . سندھ ہائیکورٹ نے 4فروری تک فریقین سے جواب طلب کرلیا، واضح‌ رہے کہ کراچی میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کی سٹیڈیم آمد و رفت کی وجہ سے انتظامیہ نے متبادل ٹریفک پلان دے رکھا ہے . جسے عدالت میں چیلنج کیا گیا ہے .

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ٹیسٹ میچ کے ایام کیلئے ٹریفک پولیس نے خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دیدیا ہے ۔

ٹریفک پلان کے مطابق میچ کے انعقاد کے دنوں میں صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک مختلف علاقوں سے نیشنل اسٹیڈیم کی طرف آنے جانے والی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک مکمل بند رہے گی۔علامیہ کے مطابق شاہ فیصل سے براستہ حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ سے سرشاہ سلیمان روڈ پر نیشنل اسٹیڈیم کی طرف ٹریفک مکمل طور پر بند ہوگئی۔

عام طور پر یہ راستہ اختیار کرنے والے شہری میچ کے دورانیہ میں کارساز سے ڈرگ روڈ، شارع فیصل سے راشد منہاس روڈ، ملینیم نیپال کی طرف کا راستہ اختیار کریں گے۔ اسی طرح ائرپورٹ کی طرف جانے والے شہری بھی ڈرگ روڈ سے دائیں جانب راشد منہاس روڈ ملینیم اور نیپا پل کی طرف جا سکیں گے۔

راشد منہاس روڈ سے اسٹیڈیم براستہ ڈالمیا روڈ بھی ٹریفک کیلئے بند رہے گی۔ شہری ملینیم چوک سے نیپا پل یا شاہراہ فیصل کا راستہ اختیار کیا جاسکتا ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق لیاقت آباد سے براستہ حسن اسکوائر فلائی اوور نیشنل اسٹیڈیم عام پبلک کے لیے بند رہے گا۔ شہری یونیورسٹی روڈ کا راستہ اختیار کرکے منزل کی طرف جا سکیں گے۔

Shares: