بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کا نکاح، تقاریب کوحتمی شکل دےدی

0
49

سابق صدرآصف زرداری اور بلاول نے بختاورکی شادی کی مزید3 تقاریب کوحتمی شکل دےدی۔ذرائع کے مطابق رواں ماہ کراچی میں ہونیوالی تقریب میں صرف دونوں خاندان کےافرادشرکت کریں گے، کراچی کی تقریب میں کسی سیاسی جماعت کے قائد یا سرکاری لوگوں کومدعونہیں کیاگیا۔

ذرائع کے مطابق بختاورکی شادی سے متعلق چند دن بعداسلام آباد، لاہور اور لاڑکانہ میں بڑی تقاریب ہوں گی، اسلام آبادکی تقریب میں سیاسی جماعتوں کے قائدین، سرکاری افسران کومدعوکیاجائےگا۔ذرائع کے مطابق لاڑکانہ میں ہونےوالی تقریب میں بھٹو اور زرداری خاندان سمیت دیگر کو مدعو کیا جائے گا، جبکہ لاہورکی تقریب میں سیاسی شخصیات،پارٹی قائدین اور  دیگر کو مدعوکیاجائے گا۔

بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کا نکاح 29 جنوری اور ولیمہ 30 جنوری کو ہوگا۔

Leave a reply