لاہور:پی ڈی ایم کوبچانے کےلیے ہنگامی اجلاس طلب،اطلاعات کے مطابق پی ڈی ایم کوبچانےکے لیے نوازشریف کی طرف سے کوششیں تیز ہوگئی ہیں اور اس حوالے سے پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کے قائدین کو پیغآمات بھی بھیج دیئے گئے ہیں‌

دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اجلاس میں یہ پی ڈی ایم اتحاد کو بچانے کے ساتھ ساتھ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے حوالے سے بھی حکمت عملی طے کی جائے گی

اجلاس میں آفتاب شیر پاؤ اورمحمود خاں اچکزئی بھی شریک ہوں گے،اجلاس میں آصف زرداری،نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے

اجلاس میں لانگ مارچ، ریلیوں اور سینیٹ انتخابات کے حوالے سے مشاورت ہوگی،ذرائع کے مطابق بلاول بھٹوان ہاوَس تبدیلی کے قابل عمل ہونے پرقائدین کا اعتماد میں لیں گے

ادھر اس حوالےسے پیپلزپارٹی ان ہاوَس تبدیلی کے حوالے سے نمبر گیم اور ورکنگ پلان پیش کرے گی،ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی ان ہاوَس تبدیلی کی تجویز پر ڈٹ گئی عدم اعتماد تحریک کی حکمت طے کی جائے گی

Shares: