ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پرضلع ننکانہ صاحب میں پہلے مرحلے میں خواتین کو باہمت بزرگ پروگرام کے تحت کارڈ کے اجراءکا عمل جاری ہے،65سال اور اس سے زائد عمر کے مستحق بزرگ افراد کے لیے ماہانہ 2000روپے وظیفہ حکومت پنجاب کا احسن قدم ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے احساس پنجاب پروگرام کے تحت باہمت بزرگ پروگرام کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد کمال،اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صاحب صولت حیات وٹو،اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل جمیل احمد نت، اسسٹنٹ کمشنر شاہکوٹ صباءسحر،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ننکانہ صاحب چوہدری شبیر حسین سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔اس موقع پرڈ پٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ننکانہ صاحب چوہدری شبیر حسین نے احساس پنجاب پروگرام کے تحت باہمت بزرگ پروگرام کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد کو تفصیلاً بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ باہمت بزرگ پروگرام کے تحت ایک خاندان میں ایک ہی فرد اس پروگرام سے مستفید ہوسکے گا،خاتون کی غیر موجودگی میں اس کا بزرگ خاوند اہل ہوگا۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے باہمت پروگرام کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے محکمہ سوشل ویلفئیرودیگر متعلقہ محکموں کے سرابراہان کو ہدایات جاری کیں کہ ضلع بھر میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میں نادرا کے تعاون سے رجسٹریشن کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ مستحق باہمت بزرگ افراد حکومت پنجاب کے اس احساس پنجاب پروگرام سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکیں۔
Shares:








