لاہور : غریب ہونا بھی جرم بن گیا:لاہورکے ایک بڑےگھرمیں کم سن ملازمہ زیادتی کے بعد قتل ،اطلاعات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں ایک کم سن گھریلو ملازمہ کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں علامہ اقبال ٹاؤن کے علاقہ میں نرگس بلاک کے گھر میں کام کرنے والی ایک کم سن بچی مصباح کو نامعلوم افراد نے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بہیمانہ طور پر قتل کردیا۔ لواحقین نے الزام عائد کیا کہ 14 سالہ لڑکی نرگس بلاک کے گھر میں کام کرتی تھی۔
لاہور میں علامہ اقبال ٹاون اس واقعہ کے متعلق لواحقین نے بتایا کہ مصباح کی لاش برآمد ہوئی ، بچی کے جسم کے ہاتھ پاؤں کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی ہیں۔ لواحقین کے مطابق مصباح کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا ۔ جس کے بعد پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کردیا۔
دوسری طرف پولیس حکام کے مطابق بچی کا پوسٹ مارٹم کروایا جائے گا جس کی رپورٹ سے موت کی حتمی وجہ کا تعین ہو گا۔پوسٹمارٹم رپورٹ میں مزید تفصیلات بھی سامنے آئیں گی۔
اس حوالے سے آئی جی پنجاب انعام غنی نے گھریلو ملازمہ سے زیادتی و قتل کے المناک واقعے کا نوٹس بھی لیا جبکہ آئی جی پنجاب نے واقعہ سے متعلق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر سے رپورٹ بھی طلب کرلی۔ آئی جی پنجاب انعام غنی نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو واقعہ کی مکمل تحقیقات کر کے ذمہ داران کے خلاف جلد از جلد کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت بھی کی۔