اسلام آباد:دونمبری کی سزا:ایف آئی اے کے چھاپے:جعلی پائلٹوں کی گرفتاریاں جاری،غیرمصدقہ اطلاعات کے مطابق ایف آئی اے نے پاکستان سول ایویشن میں موجود جعلی پائلٹوں کوگرفتارکرنا شروع کردیا ہے
ذرائع کے مطابق اطلاعات میں بتاگیا گیا ہےکہ ایف آئی اے نے درجن کے قریب پائلٹوں کوگرفتارکرکے نامعلوم مقامات پرمنتقل کردیا گیا ہے
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ گرفتاریاں جعلی لائسنس پرملازمت کرنے والے پائلٹوں کی کی جارہی ہیں ،ابھی تک گرفتارپائلٹوں کے نام معلوم نہ ہوسکے
ادھر غیر مصدقہ اطلاعات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے کل ان پائلٹوں کوعدالت پیش کرکے ان کا ریمانڈ حاصل کرکے ان سے اہم معلومات بھی حاصل کرے گی
اس حوالے سے جب پاکستان سول ایویشن حکام سے رابطہ کیا گیا تو جواب دینے کے لئے پاکستان سول ایوی ایشن کا کوئی فرد دستیاب نہیں ہے