سیالکوٹ: سیالکوٹ میں بااثر افراد کا خواجہ سرا پر تشدد، ویڈیو وائرل:پولیس تاحال خاموش تماشائی ،اطلاعات کے مطابق سیالکوٹ میں بااثر افراد نے خواجہ سرا کو آہنی راڈوں کے وار کرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے سیدانوالی میں بااثر افراد نے آہنی راڈوں کے ساتھ خواجہ سرا کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔ بتایا گیا ہے کہ ملزمان علاقے کے بااثر لوگ ہیں ، اس حوالے سے پولیس نے بھی کوئی بیان جاری نہیں کیا ۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ معاشرے کے رویوں سے پسا ہوا خواجہ سرا ملزمان کو واسطے دے رہا ہے۔ خواجہ سرا ملزمان کو منتیں کررہا ہے کہ نبی رسول ﷺ کے نام پر چھوڑ دیں لیکن وہ اس کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بناتے رہے ۔
سیالکوٹ تھانہ صدر کے علاقہ سیدانوالی میں کچھ با اثر افراد نے خواجہ سراء پر بدترین تشدد کیا ھے۔
مجبور خواجہ سرا نبی پاک کے واسطے دیتا رھا۔ pic.twitter.com/kHe0AJ5jHF— بِٹــــــــــــــــــــــــو 🇵🇰 (@BIT0420) January 28, 2021
مقامی ذرائع کے مطابق خواجہ سر پر تشدد کرنے والے ملزمان کی گرفتاری پولیس کے لیے چیلنج بنی ہوئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ ڈی پی او سیالکوٹ آفس نے اس معاملے پر موقف دینے سے انکار کر دیا ہے ۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب نے سیالکوٹ میں خواجہ سرا پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔
جبکہ خواجہ سرا کمیونٹی نے واقعے کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہ آنے کے باعث خواجہ سرا کمیونٹی نے پولیس کیخلاف نعرے بازی بھی کی ۔