قومی اسمبلی اجلاس، افضل کھوکھر کا بابر اعوان کو چیلنج، مریم اورنگزیب کے لقمے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہوا
وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت قبضہ مافیا کو سرکاری زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دے سکتی،ہم نے شیخوپورہ میں قبضہ مافیا سے زمین واگزار کرائی ،قرضہ گروپ اور جمہوریت الگ الگ ہیں ،ہم قبضہ گروپ کے خلاف کارروائی کے لیے پرعزم ہیں،
بابراعوان کی ایوان میں تقریر کے دوران ہنگامہ آرائی ہوئی،افضل کھوکھر نے کہا کہ مجھ پر قبضہ کرنے کے الزامات عائد کیے گئے،مجھے کہا گیاک ہ میں قبضہ گروپ ہوں میرے خلاف ماضی میں انکوائری ہوئی ہمارے اراکین کوہراساں کیا جا رہا ہے،ایوان کا رکن ہوں ، ان کو مجھ سے معافی مانگنی چاہیے،اگرہم قبضہ گروپ ہیں تو عمران خان بھی اس کا حصہ ہے،
افضل کھوکھر کی تقریرکے دورا ن مریم اورنگزیب نے لقمے دیئے،مریم اورنگزیب نے افضل کھوکھر کو کہا کہ زمان پارک کانام بھی لو،افضل کھوکھر نے کہا کہ بابر اعوان کمیٹی میں قبضہ کے ثبوت لیکر آئیں ،میں نے اپنی بہنوں کو سرکاری فنڈ سے مشینیں نہیں لے کر دیں،بابراعوان کومعافی مانگنی چاہئے،شرم آنی چاہئے،
ایم این اے افضل کھوکھر نے قومی اسمبلی میں بابر اعوان کو چیلنج کرتے ہوئے کہاآپ نے مجھے قبضہ گروپ قرار دیا ثبوت لیکر آئیں میں نے بنی گالہ میں اپنا گھر بارہ لاکھ میں ریگولرائز نہیں کرایا میں نے گھر کی زمین جائز طریقے سے خریدی لیکن بابر اعوان چپ ایوان میں بیٹھے رہے۔ @RashidNasrulah pic.twitter.com/5RgML3EmY7
— Ali. Khan (@AliKingkhan8100) January 29, 2021
مسلم لیگ ن کے ایم این اے افضل کھوکھر نے قومی اسمبلی میں بابر اعوان کو چیلنج کرتے ہوئے کہاآپ نے مجھے قبضہ گروپ قرار دیا ثبوت لیکر آئیں میں نے بنی گالہ میں اپنا گھر بارہ لاکھ میں ریگولرائز نہیں کرایا میں نے گھر کی زمین جائز طریقے سے خریدی لیکن بابر اعوان چپ ایوان میں بیٹھے رہے
افضل کھوکھر کی تحریک استحقاق پر اسپیکر قومی اسمبلی نے رولنگ محفوظ کرلی