سینیٹ الیکشن میں پیسے کی آفر مجھے بھی ہو چکی،وزیراعظم عمران خان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران‌ خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو خاص مبارکباد دینا چاہتا ہوں،

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جس طرح قبضہ گروپ کےخلاف آپ کام کررہے ہیں وہ قابل تعریف ہے،قبضہ گروپو ں کی پشت پناہی سابق وزیراعظم اور ان کا خاندان کرتارہا لوگ گھر بنانے کے لیے زمین خریدتے ہیں ،قبضہ ہو جاتا ہے،میں نے لاہور کے سب سے بڑے قبضہ گروپ کا محل گرتے دیکھا، بڑے بڑے ڈاکووَں پر ہاتھ پڑیگا ، یہ ہے تبدیلی ،

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام کے ذریعے 180ارب روپے بانٹے گئے،سندھ میں آبادی سے زائد مالی امداد تقسیم ہوئی لیکن نظام شفاف نہیں تھا،ایک نیالوکل گورنمنٹ نظام لے کرآرہے ہیں،نچلےسطح پروسائل کی تقسیم ہی ہمارا مقصد ہے ،میاں والی، دیپال پور اور مختلف علاقو ں کے جنگلات ختم کیے گئے،ہم دوبارہ جنگلات کو فروغ دیں گے اور درخت اگائیں گے،گندا پانی دریاوَں میں پھینکا جاتاہے، واٹریٹمنٹ پلانٹ سے پانی کو صاف کیا جائے گا،واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ سے جوپانی صاف ہوگا وہ جنگلات کےلیے استعمال ہوگا،

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ساہیوال میں سڑکوں کا ترجیحی بنیادوں پر جال بچھایا جائے گا،ہماری تعمیراتی صنعت میں جان آگئی ہے،فیصل آباد میں صنعتوں کو لیبر نہیں مل رہے ،زراعت ، تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچرکے شعبے بہترین بنائیں گے،چین لائیواسٹاک انڈسٹری میں ہماری مدد کررہا ہے،کورونا وباء کے حوالے سے موثر حکمت عملی اپنائی جس کی پوری دنیا معترف ہے۔احساس پروگرام کے تحت غریب اور مستحق عوام میں بغیر کسی سیاسی وابستگی کے رقوم تقسیم کی گئی۔ماضی میں پورے صوبے کی ترقی کو نظر انداز کر کے صرف مخصوص علاقوں پر وسائل خرچ کئے گئے۔ جب حکومت سنبھالی تو ملک کو تاریخی خسارے کا سامنا تھا۔ فوری طور پر معاشی استحکام کے حوالے سے فیصلے کئے جن کے نتائج میں بتدریج بہتری آرہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن روکنے کی ترامیم کے مخالف قوم کے سامنے بے نقاب ہوں گے،کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں ہےقبضہ گروپ کو کون بچا رہاتھا،سابق وزیراعظم اور اسکی حکومت، سوچیں پھر چھوٹے لوگ کیا کرینگے،سینیٹ الیکشن میں پیسے کی آفر مجھے بھی ہو چکی ہے، جن ارکان کو ماضی میں پارٹی سے نکالا انہوں نے 5 ، 5 کروڑ روپے لئے تھے، اس بار 2 تہائی اکثریت نہ ہونے کے باوجود آئینی ترمیم پارلیمنٹ لے جا رہے ہیں تا کہ کرپشن روکنے کی ترامیم کے مخالف قوم کے سامنے بے نقاب ہوں،

Shares: