سٹریٹ کرائم کی انوکھی وارداتوں میں‌ ملوث گروہ گرفتار کر لیا گیا

باغی ٹی وی ؛ ،ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ کھنہ کے علاقے میں موبائل اور پرس چھیننے کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے 4 ملزمان گرفتار کر لیے گئے.

پولیس نے حالیہ راہزنی لی وارداتوں میں ملوث بڑا گروہ گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 11 عدد موبائل فونز، پرس، نقدی برآمد کی گئی ،

ملوث ملزمان سے واردتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا. ملزمان موٹر سائیکل پر سوار ہوکرشہریوں سے گن پوائنٹ پر نقدی، پرس اور موبائل فونز چھننے کی وارداتیں کرتے تھے،

ملزمان نے تفتیش کے دوران اسلام آباد میں پرس چھیننے کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، گرفتارملزمان میں محمد عامر، عمران عرف مانی، صدام مقصود اور محمد قاسم شامل ہیں، ،

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی

Shares: