گلگت بلتستان کی حکومت کو کس کام سے فرصت نہیں ، جی بی ن لیگ کے سیکریٹری اطلاعات برس پڑے

0
44

گلگت بلتستان کی حکومت کو کس کام سے فرصت نہیں ، جی بی ن لیگ کے سیکریٹری اطلاعات برس پڑے

باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے سکیر ٹری اطلاعات رشید ارشد نے کہا ہے کہ گلگت بلتستاں کی سلیکٹیڈ حکومت کو وزیر اعلی ۔وزرا اور گورنر کے آپسی اختلافات اور سازشوں سے فرصت نہیں وہ عوام کے مسائل کیا حل کرے گی انہوں نے کہا کہ حکومتی وزرا وزیر اعلی اور گورنر ایک دوسرے کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں انہیں اپنے مفادات سے غرض ہے عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔

حکومت قائم ہوئے جمعہ جمعہ آٹھ دن گزرے ہیں لیکن حکومت میں کئی گروپ بن چکے ہیں ہر گروپ دوسرے گروپ کو گرانے کے لئے جتن کر رہا ہے اختیارات اور مفادات کی اس جنگ میں ایندھن گلگت بلتستان کے عوام بن رہے ہیں۔رشید ارشد نے کہا کہ گورنر اور وزیر اعلی بھی ایک دوسرے کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں تو وزرا بھی سازشیں کر رہے ہیں بد قسمتی سے غیر سنجیدہ لوگوں کا ایک گروہ گلگت بلتستان کے عوام پر عذاب بن کر مسلط ھوا ہے بہت جلد یہ گروہ عوام کے سامنے بے نقاب ہوگا۔

رشید ارشد نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو کن گناھوں کی سزا دی گئی ہے کہ انتہائی غیر سنجیدہ اور ناتجربہ کار لوگوں کو ووٹ چوری سے مسلط کر دیا گیا گلگت بلتستان ایک حساس علاقہ ہے اس اہم علاقے میں ان غیر سنجیدہ لوگوں کو حکومت دینا کسی رسک سے کم نہیں حکومتی وزرا کو اتنا بھی علم نہیں کہ بجٹ ۔گرانٹ ان ایڈ اور ریونیو اور خزانے میں کیا فرق ہے

Leave a reply