پشاور: سکول ابھی نہیں کھلیں گے،صوبائی حکومت کااعلان:ہرکوئی پریشان ،اطلاعات کے مطابق صوبائی حکومت نے اعلان کرکے سب کو حیران کردیا ہے کہ اسکول ابھی نہیں کھلیں گے ،الٹا تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا ہے
ادھر پشاور سے حکومتی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخواہ کی حکومت نے سردی کی شدید لہر کی وجہ سے صوبے کے بیشتر علاقوں کے تعلیمی ادارے یکم فروری سے کھولنے کا فیصلہ موخر کر دیا۔
خیبرپختونخواہ کے محکمہ تعلیم نے صوبے کے سرد علاقوں میں واقع تعلیمی ادارے 15 فروری تک بند رکھنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اس نوٹیفکیشن کے مطابق سرد علاقوں کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔
جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق سرکاری و نجی تعلیمی ادارے اب یکم کی بجائے 15 فروری سے کھلیں گے۔ اس سے قبل محکمہ تعلیم نے ان علاقوں کے تعلیمی اداروں میں 31 جنوری تک تعطیلات دی تھیں۔
دوسری جانب خیبرپختونخواہ کے کچھ علاقوں، پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں یکم فروری سے پرائمری اور مڈل اسکول کھول دیے جائیں گے۔








