اسلام آباد :سینیٹ انتخابات میں حصہ نہ لیا تو”وہ”آجائیں گے توپھرہم کیا کریں گے، فضل الرحمان نے اپنی دوری پربے چینی کا اظہارکردیا ہے ، اطلاعات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات کے لیے ہمیں حکمت عملی طے کرنی ہوگی ، ہم نے سینیٹ انتخابات میں حصہ نہ لیا تو وہ بھی ان نااہلوں سے بھرجائے گا ،
مولانا فضل الرحمن نے اس خواہش کا اظہاربھی کیا کہ اگراستعفے آجاتے ہیں اور سندھ اسمبلی ٹوٹ جاتی ہے تو سینیٹ الیکشن نہیں ہو سکے گا ، ضمنی الیکشن میں عوام کی رائے صحیح طورپر سامنے آئی ہے ، لیکن حکمراں اپنے مستقبل سے بے پروا ہیں کیوں کہ ان کا مستقبل تاریک ہے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں کرپشن میں اضافہ ہواہے ، براڈ شیٹ نے حکومت کی کارکردگی کا پول کھولا ہے ، ملک کو مالی نقصان کس نے پہنچایا ، ذمہ دار یہی حکومت ہے ، اس لیے ملک میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں ، ملک میں ہر شعبہ زندگی حکومت کی نا اہلی سے متاثر ہے ، اگر اس ملک کو بچانا ہے تو اس حکومت سے نجات دلانا اہم ہے ، جس کے لیے پی ڈی ایم متحدہے ، اختلاف اور اختلاف رائے تو ہوتا رہتا ہے۔