دبئی: عرب امارات کی شہریت کن خوشنصیبوں کے لیے عرب امارات کے وزیراعظم نے بڑا اعلان کردیا،اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ہنر مند غیر ملکیوں کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

یہ خوشخبری کسی اور نے نہیں بلکہ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اوروزیراعظم شیخ محمد بن راشدالمکتوم نے خودسنائی جس کے مطابق متحدہ عرب امارات نے شہریت کے قانون میں تبدیلی کرتے ہوئے غیر ملکیوں کو شہریت دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس تاریخی فیصلے کا اعلان خود متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بذریعہ ٹوئٹر کیا۔

 

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے ٹوئٹ میں محمد بن راشد المکتوم نے کہا کہ صدر مملکت سے منظوری لینے کے بعد اب سرمایہ کاروں، غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل افراد اور اپنے شعبے میں خصوصی مہارتوں کے حامل افراد کو یو اے ای کی شہریت دی جائے گی۔

 

اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اعلان کیا کہ سائنس دانوں، ڈاکٹروں، انجینئرز ، آرٹسٹوں اور اعلیٰ ڈگریوں کے حامل افراد کو اماراتی پاسپورٹ دیا جائے گا جبکہ انہیں ان کی اصلی شہریت بھی رکھنے کی اجازت ہوگی۔

محمدبن راشد المکتوم کی جانب سے کئے گئے سلسلہ وار ٹوئٹ میں کہا گیا کہ نئے احکامات جار ی کرنے کا مقصد ہنر مند کو موقع فراہم کرنا ہے، نئے احکامات کے تحت ہنرمند افراد ہماری ترقی کے سفر میں معاون ہونگے۔ یو اے ای کی کابینہ ،عدالت ،ایکزیگٹو کونسل شہریت کیلئے اہل افراد نامزدگی کرے گی

 

یاد رہے کہ اس سے پہلے وزیراعظم کے معاون خصوصی سید ذلفی بخاری انہیں  مقاصد کے تحت عرب امارات کے کئی دورے کرچکے ہیں اورعرب امارات کی قیادت کو اس بات پرقائل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں کہ عرب امارات کی تعمیروترقی میں پاکستانی اپنا حصہ ڈالنا چاہتے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ اب اس فیصلے کے بعد بڑی تعداد میں پاکستانیوں کو بھی شہریت ملنے کے مواقع ہیں

Shares: