وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات پیر اعجاز احمد شاہ کی ننکانہ آمد،

0
44

ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر ریلوے کی زمینوں کی حفاظت کی جائے گی،ریلوے کی زمینوں پر جو ناجائز قبضے ہو رہے ہیں ان کے خلاف پالیسی بنانے کیلئے آئے ہیں، ریلوے کی زمینوں پر کھیلنے کیلئے گروانڈ اور بیٹھنے کیلئے پارکس بنائے جائیں گے,ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے انسدادو منشیات بریگیڈئیر(ر) پیر اعجاز احمد شاہ نے ننکانہ صاحب کے ریلوے اسٹیشن کے جاری کام کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل الرحمن کھاڑک،اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صاحب صولت حیات وٹو،پراجیکٹ ڈائریکٹر ریلوے عرفان الحق سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے سربراہان اور ریلوے افسران بھی موجود تھے۔پراجیکٹ ڈائریکٹر ریلوے عرفان الحق نے وفاقی وزیر برائے انسدادومنشیات بریگیڈئیر(ر) پیر اعجاز احمد شاہ کو ریلوے اسٹیشن کے جاری تعمیراتی کام کے حوالے سے تفصیلاً بریفنگ دی۔وفاقی وزیر برائے انسدادومنشیات بریگیڈئیر(ر) پیر اعجاز احمد شاہ نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے،منشیات فروخت کرنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں ان کے خلاف ضلع بھر میں کریک ڈاﺅن جاری ہے جس کے تحت کاروائیاں کی جارہی ہیں۔بعدازاں وفاقی وزیر برائے انسدادومنشیات بریگیڈئیر(ر) پیر اعجاز احمد شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینٹ کے الیکشن کے بعد ہر چیز ٹھیک ہو جائے گی،پاکستان تحریک انصاف تو چاہتی ہے سینٹ الیکشن میں اوپن بلیٹ ہوں ۔وفاقی وزیر برائے انسدادومنشیات بریگیڈئیر(ر) پیر اعجاز احمد شاہ نے مزید کہا کہ سینٹ کے الیکشن میں پیسے لگنے شروع ہوگئے ہیں،سینٹ کے الیکشن میں پی ٹی آئی دھاندلی کرنا چاہتی ہے یا اپوزیشن؟

Leave a reply