گرفتار ملزمان نے4ماہ قبل دوران ڈکیتی 32سالہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھاجبکہ ملزمان ڈکیتی کے متعددمقدمات میں بھی ملوث ہیں۔

لاہور انویسٹی گیشن پولیس صدر ڈویژن نے کارروائی کرتے ہوئے دوران ہاؤس رابری گن پوائنٹ پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے 3ملزمان گرفتارکر لیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایس پی انویسٹی گیشن صدر محمد عیسیٰ خان نے آج اپنے دفتر میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ایس ڈی پی او رائیونڈمحمد حسیب کی سربراہی میں انچارج انویسٹی گیشن رائیونڈ سٹی عدنان مسعود اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف معلومات سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے دوران ہاؤس رابری گن پوائنٹ پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے 3ملزمان وقاص عرف وقاصی، وقار اور ابرارکو گرفتار کر لیا ہے۔ محمد عیسیٰ خان نے بتایا کہ درندہ صفت ملزمان نے تقریباً 4ماہ قبل 32سالہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ ملزمان دوران واردات طلائی زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء بھی لوٹ کر لے گئے تھے۔ ایس پی انویسٹی گیشن صدر نے کہا گرفتار ملزمان کے خلاف لاہور شہرکے مختلف تھانوں میں ڈکیتی کے متعددمقدمات ٹریس ہوئے ہیں۔ انویسٹی گیشن پولیس ٹیم نے مختلف معلومات سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا۔ایس پی انویسٹی گیشن صدر محمد عیسیٰ خان نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Shares: