پشاور:چاہوں تو خان کونیچا دکھا دوں ، پرویزخٹک کے بیان پرہرکوئی حیران،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما وفاقی وزیردفاع پرویزخٹک نے ایک پروگرام میں پشتومیں گفتگو کرتے ہوئے بڑے عجیب کلمات کہے جو محفوظ کرلئے گئے
Federal Defense Minister Pervaz Khattak claiming in pushto that it is not difficult for him to topple down Imran Khan government as he has got the guts. @ImranKhanPTI @ArifAlvi @PervezKhattakPK @PTIofficial @ShahFarman_PTI @IMMahmoodKhan @PTIKPOfficial @Wabbasi007 @AnsarAAbbasi pic.twitter.com/KpvKoe0UgK
— Bureaucracy (@Bureaucracy3533) January 30, 2021
نوشہرہ میں اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ میں جس سے اختیارات واپس لیتا ہوں تو وہ اپنی اوقات میں آجاتاہے۔ اگر میں عمران خان کی حکومت میں مسائل کھڑے کرنا چاہوں تو ایک منٹ میں مسائل کھڑے کردوں، لیکن عمران خان کے مجھ پر احسانات ہیں۔ اپوزیشن والے اور دیگر اسمبلی ممبران میری عزت کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے اپنے گاؤں مانکی شریف میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ میں چاہوں تو ایک دن میں حکومت گرانا چاہوں تو ایک دن میں عمران خان کی حکومت گراسکتا ہوں لیکن مجھ پر عمران خان کے احسانات ہیں۔
آج سارے پاکستان سے میں مقابلہ کرتا ہوں، اپوزیشن والے میری عزت کرتے ہیں ۔اسمبلی کے تمام ممبران میں سنھبالتا ہوں، آج نوشہرہ کے صوبائی اسمبلی کے ضمنی الیکشن میں میرے امیدوار کے مقابلے میں تمام اپوزیشن جماعتیں اور میرے رشتے دار اکھٹے ہوگئے ہیں ! لیکن ان سب کو ایک ساتھ گراؤں گا ۔