چین کے بعد اور کسی ملک کی ویکسین خرید جارہی

0
41

چین کے بعد اور کسی ملک کی دوائی خرید جارہی

باغی ٹی وی : چین میں تیار کردہ سائنوفارم کورونا ویکسین کے بعد آکسفورڈ یونیورسٹی کی آسٹرازنیکا بھی پاکستان آئے گی۔

پاکستان نےکورونا ویکسین آسٹرازنیکا کی ایک کروڑ70 لاکھ خوراکیں بک کر لی ہیں جس کی فراہمی فروری سے شروع ہو جائے گی۔

سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف عالمی اتحاد کوویکس (COVAX) کی جانب سے پاکستان کو ایک کروڑ 70 لاکھ ویکسین ڈوز فراہم کرنےکا خط موصول ہوا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ کوویکس کی جانب کورونا ویکسین فروری سے ملنا شروع ہوگی اور مارچ میں ساٹھ لاکھ خوراکیں آ جائیں گی جبکہ جولائی سے پہلے مکمل ویکسین پاکستان کو مل جائے گی۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کے رجسٹریشن بورڈ نے کورونا وائرس کی برطانوی ویکسین آسٹرازنیکا کے ہنگامی استعمال کی اجازت دی تھی۔

ادھر کورونا ویکسین پاکستان لانے کیلئے پاک فضائیہ کا طیارہ چین روانہ ہوگیا ہے۔ ویکسین یکم فروری کو پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔

حکومت نے ویکسین کی اسلام آباد میں اسٹوریج سے متعلق انتظامات مکمل کرلیے ہیں اور ویکسین سنٹرز بھی قائم کردیئے گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں بتایا گیا کہ اسلام آباد سے کورونا ویکسین صوبوں تک پہنچائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پہلی کھیپ میں چین سے کورونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں آئیں گی۔ پی آئی اے کی جگہ پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ چین جائے گا۔ خصوصی طیارہ بیجنگ سے کورونا ویکسین اسلام آباد لائے گا۔

پاکستان نے ابتدائی طور پر چینی کمپنی سائنوفارم سے ویکسین کی 12لاکھ ڈوزیز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جو79 فیصد مؤثر ہے

Leave a reply