دوسرے ٹی 20 میچ کے لیے ویمن ٹیم کی تیاری

باغی ٹی وی : ویمن کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹی 20 کرکٹ میچ کے لیے ڈربن میں پریکٹس کی .اس سلسلے میں نیٹ پریکٹس کے علاوہ کھیل کے دیگر مہارتوں پر بھی پریکٹس کی گئی . جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستانی ٹیم کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی تھی .


پاکستانی ٹیم کی طرف سے دیا گیا 125 رنز کا ہدف جنوبی افریقہ کی ٹیم نے باآسانی حاصل کرلیا،جنوبی افریقہ کی جانب سے برٹز 52رنز بناکر نمایاں رہیں،جنوبی افریقہ کی ٹیم نے 125 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

Shares: