چین میں کرونا ویکسین کی “لوڈنگ” اسد عمر نے ویڈیو شیئر کرکے خوشخبری سنادی

0
53

اسلام آباد:چین میں کرونا ویکسین کی “لوڈنگ” اسد عمر نے ویڈیو شیئر کرکے خوشخبری سنادی،اطلاعات کے مطابق کرونا کی دوسری وبا کا شکار پاکستان قوم کے لئے تاریخی لمحہ ہے کہ چند گھنٹوں بعد کرونا سے بچاؤ کی ویکسین پاکستان پہنچ جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق یہ اعلان وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کیا، ساتھ ہی انہوں نے بیجنگ میں پاک فضائیہ کے طیارے کی لوڈنگ کی ویڈیو شیئر کی۔

اسدعمر کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے طیارے میں بیجنگ میں کرونا ویکسین لوڈہونےکا عمل جاری ہے، اگلے چند گھنٹےمیں طیارہ ویکسین لےکر پاکستان کےلئے روانہ ہوجائے گا۔

این سی او سی پہلے ہی ایک مربوط اور جامع حکمت عملی مرتب کرچکی، اگلےچند دنوں میں پاکستان میں ویکسی نیشن کا عمل شروع ہوجائےگا۔

Leave a reply