سکھر:سی ٹی ڈی کی کارروائی :ایسا دہشت گرد گرفتارجس کے خوف سے بڑے بڑے کانپتے تھے،اطلاعات کے مطابق انسداد دہشت گردی کے محکمہ (سی ٹی ڈی) نے صوبہ سندھ کے شہر سکھر میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ، جو کہ سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے سکھر کے قریب کوٹ بنگلو کے علاقے میں کارروائی کی ، جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ، جس کے قبضے سے بھاری تعداد میں بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔
سی ٹی ڈی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گرفتار دہشت گرد نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ اس نے دشمن ملک سے ٹریننگ حاصل کی ،
گرفتار ہونے والے دہشت گرد نے صوبہ بلوچستان میں مہران ہوٹل پر حملے میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا جب کہ گرفتار دہشت گرد ایف سی کی گاڑیوں کو تباہ میں بھی ملوث تھا ، اس کے علاوہ اس نے سکیورٹی فورسز پر کئی دیگر حملوں کا بھی اعتراف کیا۔