چین سے آنے والی ویکسین پاکستان کی طرف سے کون وصول کرے گا خبرآگئی

0
51

لاہور:چین سے آنے والی ویکسین پاکستان کی طرف سے کون وصول کرے گا خبرآگئی،اطلاعات کے مطابق چین سے آنے والی کرونا ویکسین کسی بھی وقت پاکستان پہنچ سکتی ہے اوراس حوالے سے پاکستان کی ایک اہم شخصیت نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ سب سے پہلے ایئرپورٹ پرجاکریہ ویکیسن وصول کریں‌گے

یہ شخٰصیت پاکستان کے وزیرخارجہ ہیں ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کل کورونا وائرس کی ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچےگی اور اسلام آباد ایئر پورٹ پر ویکسین کی پہلی کھیپ خود ریسیو کروں گا۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے فرنٹ لائن ورکرز کو کورونا ویکسین دستیاب ہو گی ہمارے فرنٹ لائن ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی زندگیاں اب محفوظ ہوں گی اور یہ کورونا ویکسین فری ہوگی۔

Leave a reply